راولپنڈی(بیورو رپورٹ) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشتگرد ولی رحمان گرفتار کر لیا گیاگرفتار دہشتگرد نے کمانڈر قاری حسین (ہلاک) سے خودکش حملے کی ٹریننگ بھی حاصل کررکھی ہےگرفتار دہشتگرد پاک آرمی و ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ولی رحمن ولد گل زمان کو گرفتار کرلیا۔دہشتگرد کا تعلق کمانڈر عظمت اللہ عرف طارق گروپ سے ہے۔گرفتار دہشتگرد نے 2004ء میں ملاخان سراۓ جنوبی وزیرستان کے مقام پر پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں پر حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔گرفتار دہشتگرد 2006ء میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت ایف سی فورٹ سپلوۓ کے مقام پر حملہ میں ملوث تھا۔گرفتار دہشتگرد نے 2007ء میں کمانڈر احمد حسن عرف سفیر کے ساتھ مل کر امن کمیٹی کے ممبر تارکستان کو شہید کیا۔گرفتار دہشتگرد نے 2007ء میں ہی ایف سی شہور اسکول پر حملہ کیا ۔گرفتار دہشتگرد گرفتاری کے خوف سے 2009 میں بیرون ملک دبئی فرار ہوگیا، تھا جسکو آج خفیہ اطلاعات پر گرفتار کرلیا گیا