کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ کےکچے میں راج کرنے والے ڈاکوؤں نے علم کی روشنی پھیلانے والی شمع بھی بجھا ڈالی،کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے علاقے میں واقع اسکول جانے والے پرائمری ٹیچر کو شہید کردیا گیا۔اللہ رکھیو نندوانی کچےکے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانےکے لیے اسکول پہنچتے تھے۔اللہ رکھیو نندوانی گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع پرائمری اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لےکر جاتے تھے۔چند روز پہلے اللہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پرائمری اسکول ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے