لاہور ( بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ان کا خیال ہےکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستان پرحملہ کرنے والوں کو ان کی زبان میں جواب دیاجائےگا، ملکی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے