راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) پاک فوج کی جانب سے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا علاقہ میں صحت کی قلیل سہولیات کے پیش نظرپاک فوج نے عوام کو آنکھوں کے مفت چیک اپ اور علاج کے لئے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے فری آئ کیمپ کا انعقاد کیا۔ علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے فری آئ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے 1021 مریضوں کی مفت سکریننگ اور قوت بصارت کے ٹیسٹ کئے۔اس موقع پر مستحق افراد کو مفت عینکیں اور مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔ جبکہ 190 مریضوں کو علاج کے لئے الشفا آئ ٹرسٹ راولپنڈی بھی بھجوایا گیا جن میں 20 سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن بھی کئے جائیں گے۔عوام نے پاک فوج کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں عوام کو صحت کی ناپید سہولیات میں اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ سے انہیں بہت آسانی فراہم ہوئ ہے۔