کراچی(نمائندہ خصوصی) مورخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہیدؒکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،تحفظ ناموس اصحاب رسولﷺ کیلئے آپ کی گرانقدرخدمات سنہرے حروفوں سے لکھنے کے قابل ہیں 8رمضان المبارک بمطابق،18 جنوری 1997 ء میں آپ کودرجنوں پولیس اہلکاروعوام الناس کے ہمراہ لاہورسیشن کورٹ میں بم دھماکے میں شہیدکردیاگیا،مقام افسوس ہے عظیم عالم دین کے قاتل محرم علی (جنہیں معززعدالت نے پھانسی دے دی)نے قتل کی منصوبہ بندی اورماسٹرمائنڈوں میں پڑوسی ملک سمیت پاکستان میں جن افرادکی نشاندہی کی تھی، آج وہ سارے قومی مجرم فل پروف سکیورٹی اورمکمل اعزازکے ساتھ دندناتے پھررہے ہیں،ان خیالات کااظہارمختلف شہروں جھنگ،فیصل آباد،پشاور،کوئٹہ،سکھر،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت کراچی میں مورخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی ؒ کے یوم شہادت کے موقع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے اہل سنت والجماعت کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صدر اہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی، سید محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ، مولاناشکیل الراحمن فاروقی، مولاناسیف الرحمن عباسی ،مولاناعبدالرافع شاہ، امیر فضل خالق،قاری مولاناحمیداحمد،قاری عبدالوہاب، اور دیگر کا کہنا تھا کہ اہلسنّت والجماعت پاکستان کے شہیدسرپرست اعلیٰ، عظیم اسکالر،مورخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقیؒ کے 26ویں یوم شہادت پرمنعقدہ کانفرنسزسے خطاب کرتے ہوئے کیا،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہیدؒنے اپنی پوری زندگی تحفظ ناموس رسالتﷺ،ناموس صحابہؓ،دین اسلام کی سربلندی اورباطل ادیان کیخلاف جدوجہدمیں گزاری،دینی موضوعات کے علاوہ آپ کی حکومتی ومعاشی حوالے سے تصانیف کارحکومت چلانے اورمعاشی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں،آپ کومختلف علوم وفنون پرعبورحاصل تھا جس بناء پر کسی بھی مقام پرکسی بھی موضوع پرآپ فی البدیہہ گفتگوفرماتے تھے،شہیدؒنے جن اصولوں پرزندگی گزاری انشاء اللہ ہم بھی ان اصولوں کومشعل راہ بناتے ہوئے اپنی زندگیاں گزاریں گے،شہیدؒ کے مقدس مشن پرچلتے ہوئے ہماری جان بھی چلی جائے تویہ ہماری کامیابی اورنجات اخروی کیلئے کافی ہوگی،آخرمیں قائدین اہلسنّت نے کراچی اورپشاورمیں اہلسنّت کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اورسکیورٹی اداروں سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا