اسلام آباد (کامرس رپورٹر) حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے ایل این جی کارگوز کی درآمد کےلئے ٹینڈرز جاری کردئیے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق 10 ایل این جی کارگوز کی درآمد کےلئے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں جو جولائی،اگست اور ستمبر کے لیے ہیں۔جولائی کےلئے 2اگست کےلئے 5 اور ستمبر کےلئے 3 کارگوز منگوانے کےلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں ،بولیوں کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔