اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرعلی چیک پوسٹ پر دشمن کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے اس سے کہیں سخت جواب ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت شہید 7 جوان قوم کے ہیرو ہیں۔