کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے تحریک انصاف کے رہنما سردار عبدالعزیز کی اہلیہ اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی بھابی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری بیان میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔