اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 818 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مثبت کیسسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے
جبکہ 126 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔