اسلام آباد( بیورو رپورٹ) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیول چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاکمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔جنرل محمد بن عیسیٰ کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا