راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالا جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دوہفتے کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی اجازت سےمتعلق یقین دہانی کروائی تھی۔