کراچی( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزراء کی متعلقہ وزارتوں کو سونپ دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مجموعی سرکاری گاڑیوں کی تعداد سی پی سی میں 100 کے لگ بھگ ہیں۔