لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی -پنجاب میں پہلی مرتبہ بیک وقت 16558 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی -وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈز کی تعمیر کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی -محترمہ مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں 811 روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی -وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے سڑکوں کا خود دورہ کیا -وزیر اعلیٰ نے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ موڈ میں پانچ ایکسپریس ویز کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی -پنجاب کے 10 انتہائی خطرناک اور بوسیدہ پلوں کی تعمیر بھی فوری شروع کرنے کا حکم دیا پے۔وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پل بند کر کے تعمیر و مرمت شروع کر دی گئی -وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت کی کہ "سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پراجیکٹ میں بہترین معیار کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے”؛ سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب، صوبائی مشیر جناب پرویز رشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات صہیب احمد بھرت، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے