لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے "اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔محترمہ مریم نواز شریف نے یہ اعلان بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ صاحبہ نے ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا – ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا ۔