کراچی( بیورو رپورٹ) دنیاکے طویل قامت نصیرسومروکی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔گلستان جوہرکےنجی اسپتال میں داخل ہیں ڈاکٹر کے مطابق نصیرسومروکئی سالوں سے سانس لینےمیں شواری اورجوڑوں کے درد میں مبتلاہیں۔متعدد اپیلوں کے باوجود کسمپرسی کی وجہ سے مکمل علاج کروانے سے قاصرہیں۔نصیرسومرونے طویل قدامت کی وجہ سے دنیابھرمیں پاکستان کانام روشن کیااورنام کمایا۔اس حوالے سےنصیر سومرو کےبھانجے کی اپیل سندھ حکومت ۔وزیر اعلی مراد علی شاہ اورچیف سیکریٹری سےاپیل کی ہے کہ ماموں کی جان بچانےکے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔