فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر ائرپورٹ پارکنگ سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان فلائٹ نمبر FZ356 سے بوسنیا جا رہے تھے۔ملزمان کے پاسپورٹ پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان میں یاسین افضل، عبدالاحد، فہد علی، محمد قادر، محمد ناظم، نوید احمد شامل ہیں ۔بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا