کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)
سبی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بدھ کی شام طوفانی ہواﺅں کے باعث132KVڈبل سرکٹ سبی مچھ ٹرانسمیشن لائن کاایک ٹاورمچھ کے قریب گرگیا جس کے نتیجے میں اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔بعدازاں مچھ گرڈاسٹیشن کو متبادل زرائع سے بجلی فراہم کردی گئی اوراب مچھ گرڈاسٹیشن سے منسلک علاقوںکو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد کیسکو کے شعبہ جی ایس سی اور جی ایس او پر مشتمل ٹیم 132KVڈبل سرکٹ سبی ۔مچھ ٹرانسمیشن لائن کے متاثرہ ٹاورکی تبدیلی کاکام شروع کردیاجائے گااور توقع ہے کہ مرمت وبحالی کاکام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔