کراچی(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر وائیڈ باڈی ائرکرافٹ کی پہلی لینڈنگ کی ہے ترجمان سیول ایوی ایشن اتھارٹی رن وے کی 4D سے 4E اپ گریڈیشن کے بعد وائیڈ باڈی طیارے کی یہ پہلی لینڈنگ تھی۔وائیڈ باڈی ایئر کرافٹ A330-200 کو سیرین ائر نے اپریٹ کیا ذرائع کے مطابق سیرین ایئر نے کوئٹہ سے جدہ کے لیے پرواز ER 541 چلائی جس میں 292 عمرہ زائرین سوار تھےاب زائرین کی کوئٹہ سے بغیر کسی رکاوٹ اور براہ راست مذہبی مقامات تک رسائی ممکن ہوچکی ہے