گوادر( نمائندہ خصوصی )گْوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جی آئی ٹی 2014 میں حکومتِ بلوچستان اور پاک آرمی کے اشتراک سے قائم ہوا ۔گْوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل طلبہ ایک سال کیلئے چین روانہ ہو گئے ۔ 10 طلبہ کے اس پہلے بیچ نے جی آئی ٹی میں دو سالہ کورس مکمل کرلیا ہیں ۔ 10 طلبہ میں پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ہےجی آئی ٹی کی قیام کا مقصد یہاں کے طلبہ و بچوں کو ھُنرمند بنانا ہے ۔ یہاں سے طلبہ کو مختلف کورسز کرایاجاتا ہے ۔ کورسز میں کمپیوٹرآپریٹر، آفس منیجمنٹ ،آٹومکینک ،کارپنٹر، اور بوٹ انجن رپیئرنگ و دیگرشامل ھیں ۔فارغ التحصیل 10 طلبہ مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے حکومتی اخراجات پر چین جارھے ہیں ۔ اسکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی Tang کا تعاون شامل ہے ۔