ٹھٹھہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سندھ سینیئر رہنما سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہے کہ ظفر محمود نے تو 91 کے پانی معاہدے کو بھی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی سندہ و بلوچستان کی بات کو اہمیت دی ۔ اس شخص کی تقرری سے پانی کے مسائل بڑھیں گے اور سندہ میں مزید پانی کی کمی ہوگیسندہ و دیگر صوبوں کو پانی کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ہمیشہ تحفظات رہے ہیںربیع و خریف میں اگر پانی نہ ملا تو لاکھوں کاشتکار فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گےکوٹڑی ڈائون اسٹریم میں پانی کی صورتحال غیر منصفانہ تقسیم کی تصویر ہے۔
تحفے میں دی گئی زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے پورا سال فلڈ کینال کھولنے کے حامی شخص کو ارسا چیئرمین کے اہم عہدے پر فائز کرنا چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی .ظفر محمود کی تقرری کے بجائے کسی غیرجانبدار پانی ماہر کو چیئرمین ارسا تیعنات کیا جائے تاکہ ارسا کو لے کر کئیں متضاد فیصلے ہونے کے خدشات ختم ہوں اورصوبوں میں بے چینی بھی ختم ہوسکے۔