کراچی (کامرس رپورٹر) چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) شریف میمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کےحکومتی دعوے وفا نہ ہوئے مہنگائی کا جن بے قابو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں دوسری جانب گیس اور بجلی کے ساتھ عوام پانی سے بھی محروم ہیں چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شریف میمن نے رمضان المبارک میں تمام اشیاء صرف میں مہنگائی کے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً تمام گھریلو مصنوعات کی آسمان کو چھوتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے بصورت دیگر مہنگائی کا سونامی غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گاانہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی والوں کو مہنگائی کی ایک اور شدید لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے قیمتوں میں اضافہ کرکے اور مختلف گھریلو مصنوعات اور اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لیے اپنی غیر قانونی سرگرمیاں شروع کردی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت منافع خوروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے جو نرخوں کے نفاذ کے کمزور طریقہ کار کا فائدہ اٹھا کرغریب عوام کو بلا خوف لوٹ رہے ہیں ایک وقت تھا جب مہینوں میں اشیاء کی قیمتیں بڑھتی تھیں لیکن آج کل بیڈ گورننس کی وجہ سے چند ہی دنوں میں بے خوفی سے یہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں پر قابو پانے کا ایک مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے جس میں گھریلو مصنوعات کے منافع کی شرح کے ساتھ حتمی قیمتیں طے کی جائیں اور طے شدہ قیمتوں پر عوام کو اشیاء کی ہر صورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پہلے سے پریشان اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں کچھ ریلیف مل سکے۔اس مقصد کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں مارکیٹوں کی ایسوسی ایشن کو بھی نمائندگی دی جائے دکاندار صرف اپنی مرضی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے مقابلے میں انہیں بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں جو کہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹوں پر عمل کرنے کی کوئی زحمت گوارا نہیں کرتا جسے نہ صرف دکاندار بلکہ بعض معروف ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی بلا خوف نظر انداز کر رہے ہیں۔اس لیے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے نفاذ کی حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے اور اسے مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ کھلے عام لوٹ مار کو ختم کیا جا سکےانہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھانے کی ہدایت کی جائےحکومت کی جانب سے سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی نہ بند ہونے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے پاکستان کے معاشی حب کراچی میں سحری میں گیس کی بندش عذاب سے عوام نکلے نہیں تھے شام افطار میں گیس کی بندش کی وجہ عوام افطاری سے بھی محروم ہو گئے کراچی بولٹن مارکیٹ ، کھارادر میٹھادر .لیاری ایم اے جناح روڈ. جامعہ کلاتھ. نارتھ کراچی نیوکراچی. بلدیہ ٹاؤن ملیر لانڈھی کورنگی شاہ فیصل گرین ٹاؤن ۔پنجاب ٹاون سلمان فارسی سوسائٹی ،عظیم پورہ ملت ٹاون ،ماڈل کالونی گلستان جوہر ۔گلشن اقبال ۔ملیر ناتھا خان۔اور دیگر علاقوں میں عوام گیس کی بندش ہر پھٹ پڑے عوام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بندش سرکاری اداروں کی ملی بھگت ہے شاہراہ فیصل سمیت شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی فروخت کی جارہی ہے ایس ایس جی سی عوام کو گیس کی۔ بندش کی وجہ یہ ہے عوام کی گیس کمرشل اداروں کو گھریلوں صارفین کی قیمتوں پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسی ایس جی سی کے اہلکار کروڑں روپے رشوت لے رہے ہے ۔عوام نے وزیر اعلی سندھ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بناتے ہو زمداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے