کراچی(نمائندہ خصوصی) پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قیمتی موبائل و لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء مسافر کو لوٹا دی گئیں۔پی کے 258 سے پہنچنے والا مسافر اپنا سیاہ ہینڈ کیری بیگ کسٹمز سکیننگ مشین پر بھول گیا تھا۔مسافر سے اس کے فون کی رابط لسٹ کے ذریعے رابط کیا گیا.بعدازاں مسافر نے پشاور ائرپورٹ کےلوسٹ اینڈ فاؤنڈ سے رابط کیا.ضروری تصدیق کے بعد ڈی ٹی ایم اور ڈی ایف او کی موجودگی میں مسافر حیان گل کو سامان لوٹا دیا گیا۔