اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی کابینہ کیلئے وزارتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ، مصدق ملک کو وزیر توانائی اور پیٹرولیم، خواجہ آصف دفاع، محسن نقوی وزارت داخلہ اور انسداد منشیات، اسحاق ڈار وزارت خارجہ، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی مقررکئے گئے ہیں۔رانا تنویر حسین وزارت صنعت و پیداوار، اعظم نذیر تارڑ وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق، خالد مقبول صدیقی وزارت تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، عطا تارڑ وزارت اطلاعات و نشریات، ریاض پیرزادہ وزارت ہاوسنگ اور ورکس، عبدالعلیم خان وفاقی وزیر برائے نجکاری اور اویس لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان سونپ دیا گیا –