راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی با شعور اور جفاکش خواتین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پے مختلف تقریبات میں بھرپور حصہ لیاخیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی جفاکش خواتین نہ صرف سماجی فلاح اور صحت کے اداروں بلکہ سیاسی، معاشی، تعلیمی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہی باہمت و باصلاحیت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیابلا شبہ تعلیم یافتہ عورت ہی اولاد کی کردار سازی اور سماج کی ذمہ درانہ پرورش کی ضامن ہے۔ہمیں فخر ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہنرمند اور با سلیقہ خواتین ایک ایسے مستحکم معاشرے کی بنیاد رکھ رہی ہیں جو اپنی مثال آپ ہے