پشاور( نمائندہ خصوصی) تھانہ مچنی گیٹ کی حدود مین ورسک روڈ ڈاگ کارہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان اجمل خان اور سراج خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس ہی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ، ایس پی ورسک ڈویژن، ایس پی سٹی اور ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت شہید کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس افسران نے شہیدوں کے تابوت پر پھول چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی