کراچی( نمائندہ خصوصی)حکومتی دعوؤں دھرے رہ گئےرمضان المبارک کی پہلی سحری اور افطاری میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مہنگائی کے دور ۔میں انتظامیہ کی نااہلی کھل سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ملک بھر میں رمضان المبارک کے روزے ایک ساتھ رکھے جا رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے سحر و افطار میں بجلی اور گیس کی نہ بند ہونے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے پاکستان کے معاشی حب کراچی میں سحری میں گیس کی بندش عزاب سے عوام نکلے نہیں تھے شام افطار میں گیس کی بندش کی وجہ عوام افطاری سے بھی محروم ہو گئے کراچی کورنگی ضلع میں شاہ فیصل گرین ٹاؤن ۔پنجاب ٹاون سلمان فارسی سوسائٹی ۔عظیم پورہ ملت ٹاون ۔ماڈل کالونی گلستان جوہر ۔گلشن اقبال ۔ملیر ناتھا خان۔اور دیگر علاقوں میں عوام گیس کی بندش ہر پھٹ پڑے۔عوام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں گیس کی بندش سرکاری اداروں کی ملی بھگت ہے شاہراہ فیصل سمیت شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر سی این جی فروخت کی جارہی ہے ایس ایس جی سی زرائع کے مطابق عوام کو گیس کی۔ بندش کی وجہ یہ ہے عوام کی گیس کمرشل اداروں کو گھریلوں صارفین کی قیمتوں پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ اسی ایس جی سی کے اہلکار کروڑں روپے رشوت لے رہے ہے ۔عوام نے وزیر اعلی سندھ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بناتے ہو زمداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے