ٹوبہ ٹیک سنگھ(رپورٹ برہان بابر نمائندہ خصوصی )ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بروقت کاروائی۔ کم سن بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والاجنسی درندہ گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں کم سن بچے سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ عبداللہ ولد نواز قوم موچی سکنہ492ج ب وریام والا کو گرفتار کر لیا گیا پولیس ذرائع کےمطابقمحمد حماد رازق ولد رزاق سکنہ گلستان کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ کے رو برو پیش ہو کر بتلایا کہ سائل کا بیٹا سبحان ولد حماد بعمر 4سال گلی میں کھیل رہا تھا ملزم عبداللہ میرے بیٹے کو زیر تعمیر مکان کے اندر لے گیا اس کے ساتھ زبر دستی جنسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادتی کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ندیم ایس آئی نے تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کے نوٹس میں لائے جس پر ڈی پی او ٹوبہ نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔جس پر مقدمہ نمبر 320/24بجرم 376iiiت پ تھانہ سٹی ٹوبہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پر اے ایس پی سندس اسحاق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ محمد ندیم ایس آئی معہ محسن ثناء ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد نواز قوم موچی سکنہ492ج ب وریام والا گرفتار کر لیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی بروقت کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔