کراچی(کرائم رپورٹر ) ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کاجن بے قابو ، شہری ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ، خاتون صحافی بھی ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی ، ڈاکو موبائل فون لے اُڑے جبکہ پولیس بے بسی کی تصویر ، اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگی ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے پناہ اضافے نے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ کردی آۓ روز ہونے والے ڈکیتیوں کی وجہ سے شہری نہ صرف قیمتی اشیا ء سے محروم ہونے لگے بلکہ شہریوں کی زندگی بھی شدید خطرے میں ہیں جبکہ ایسٹ پولیس اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے میں کسی طرح کی کوئی دلچسپی لیتی دکھائی نہیں دے رہی تھانہ فیروز آباد کی حدود میں خاتون صحافی کراچی پریس کلب کی رکن مجلس عاملہ ، ٹیلن نیوز کی رپورٹر میمونہ صدیقی کو انکی فیملی سمیت مسلح ڈاکو باآسانی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ضلع ایسٹ تھانہ فیروز آباد پولیس کہیں دکھائی نہیں دی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ فیروز آباد کو فوری معطل کرکے کسی قابل افسر کو تعینات کیا جاۓ تاکہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرکے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکے