: اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آصف زرداری سب سے پہلے ایوانِ صدر کو غسلِ جمہوریت دیں گے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے تمام جمہوری روایات اور آئینی تقاضوں کو کچل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے ساڑھے پانچ سال کے دوران ایوانِ صدر کا تقدس پامال کیا ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ فضل الہٰی چوہدری، فاروق لغاری، رفیق تارڑ اور ممنون حسین کا تعلق بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تھا لیکن انہوں نے ایوان صدر کو جماعتی مفادات کےلیے آلودہ نہیں کیا تھا جبکہ صدر علوی نے ایوانِ صدر کو بنی گالہ اور زمان پارک بنائے رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری جمہوری روایات کو مستحکم کریں گے، وہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کےلیے نہایت تعمیری کردار ادا کریں گے۔