کویٹہ( نیوز ڈیسک) بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے جبکہ آج رات سے مزید تیز ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مکران، گوادر، تربت، پسنی، اورماڑہ، جیونی، لسبیلہ اور خصدار میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیاحوں کو موسم دیکھ کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے