کراچی ( نیوز ڈیسک)ماہ صیام سے پہلے منافع خوروں نےعوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق منافع خور مافیا نے ماہ مقدس سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنے لگیں۔ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث تاجروں نے حکومتی پرائس لسٹ بھی ہوا میں اڑا دی۔کراچی میں پیاز 300، ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ سموسے رول میں استعمال ہونے والی شملہ مرچ عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی اور ایک دن میں قیمت 200 روپے فی کلو سے 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔کراچی کے بازاروں میں لہسن 1000، ادرک 600 اور ہری مرچ 500 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی۔ اس کے علاوہ بچھیاکا گوشت 1400 جبکہ مرغی کا گوشت 700 روپے میں فروخت ہورہاہے۔