پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )سابقہ وزیر خزانہ KPK تیمور جھگڑا کھل کر سامنے آگئے۔ 20 کروڑ کے بدلے وزارت کی آفر ہوئی ۔عمران خان نے میرا نام خیبر پختونخواہ وزیرخزانہ کے لئے فائنل کیا تھا مگر 20 کروڑ دینے سے انکار کرنے پر علی آمین گنڈا پور نے میرا نام فائینل لسٹ سے نکال دیا وزارت دینے کے بدلے مجھ سے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ صاف صاف کہا گیا پارٹی فنڈ میں 20کروڑ جمع کرو۔ یا ڈی لسٹ ہونے کے لئے تیار ہو جاو . میں نے انکار کیا تو میرا نام لسٹ سے باہر کردیا۔ سمجھ سے بالاتر ہے اتنی تکالیف برداشت کرنے کے باوجود بھی مجھ سے پیسے مانگے گئے۔اب تو زبان زد عام ہے کہ خیبر پختونخواہ میں مال دے کر وزارت حاصل کرو۔
پارٹی فنڈ اور عمران خان کے قانونی معاملات کے نام پر تمام وزرا سے چندا لیا گیا۔ جس نے چندہ نہیں دیا اسکا نام فائنل نہیں ہوا .کچھ دوستوں نے بتایا 10 کروڑ کے بدلے وزارت کی مدت ایک سال جبکہ 15 کروڑ کے بدلے 2 سال ہوگی۔ ہر دوسال بعد پارٹی فنڈ میں چندہ دے کر ری نیول کروانا ہوگا افسوس ہوا خیبر پختونخواہ میں حکومت بھتہ خوروں کے ہاتھوں میں دیا گیا۔ یہ حکومت چھ مہینوں کی مہمان ہے۔ زیادہ نہیں چلے گی۔ تبدیلی تو ورڑ گئی،