جامشورو(نمائندہ خصوصی) کوٹری پولیس خیرپورمیرس پولیس کے ہاتھوں 18 دن قبل لاپتہ ہونے والا مجاہد مغیری پانچ لاکھ ادا کرنے کے بعد رہا ہوکر گھر پہنچ گٸے پولیس تشدد سے نوجوان کی حالت غیر تشدد کے واضح نشانات مجاہد مغیری نے کوٹری پولیس سمیت خیرپور میرس پولیس کے خلاف بے گناہ گرفتاری اور گھر سے قیمتی سامان اٹھانے کے خلاف عدالت سے رجوع کردیا عدالت نے مدعی کی درخواست پر پولیس کو 14تاریح کو طلب کردیا تفصلات کے مطابق اٹھارہ دن قبل خدا کی بستی میں خیرپور میرس اور کوٹری پولیس کی مشترکہ کارواٸی میں مجاہد مغیری کو گرفتار کیا گیا مغیری برداری کے مطابق پولیس ایک کار اور گھر سے قیمتی سامان سمیت کیش رقم بھی ساتھ لے گٸے تھے جس پر مغیری برادری نے اٸی جی سندھ کو درخواست دی تھی جس میں کوٹری پولیس کے اے ایس اٸی حاکم ہنگورو غفور مغیری دو دیگر پولیس سمیت خیرپور میرس پولیس ایس ایچ او شاہد کلھوڑو و دیگر کو نامزد کیا گیا تھا انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس نے ڈاکووں کا روپ اپنا لیا ہے معزز شہریوں کے گھروں پر مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپے کے نام پر ڈاکے ڈال کر سونا زیور قیمتی سامان گاڑیاں بھی ساتھ لے جاتے ہیں اور رہاٸی کے لیے تاوان طلب کیا