کراچی ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بی بی اے طالبعلم لاریب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی ہرگز گنجائش نہیں،طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،ایسے علاقے جہاں ڈکیتی کی واردتیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں پولیس پکٹ اور گشت میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چھیناجھپٹی کی بڑھتی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں،مجھے شہر میں ہر صورت امن و امان کی فضا برقرار چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن امان کا ایسا ماحول ہو کہ لوگ آزادنہ طورپر اپنے روزمرہ کا معمول برقرار رکھیں،خوف کی فضا کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے لاریب کے قاتل فوری گرفتار کر کے رپوٹ دیں۔