کراچی ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق اگر 44 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر22.5 ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے –