لاہور(بیورو رپورٹ )لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، عدنان اشرف،ثمر معشوق، ملک حیدر علی اور محمد قاسم کو اشتہاری قرار دیا۔واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔