اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے العجلان ہولڈنگ گروپ کے اعلی سطحی وفد کا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کا دورہ 6 مارچ کو منعقد ہوا۔ سعودی وفد کی سربراہی ڈپٹی چئیرمین، عزت مآب محمد بن عبدالعزیز عجلان نے کی۔وفد میں العجلان ہولڈنگ گروپ کے مختلف سیکٹرز کے نمائندے بھی شامل تھےوفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے مختلف سیکٹرز کے افسران نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے متعلق بریفنگ دیوفد نے ممکنہ سیکٹرر میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع کی دریافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات کا علمبردار ہے جو کہ حکومتی اور نجی شرکت کے باعث *کثیر دائرہ اقتدار یا دائرہ اثر (Domain) کے تعاون میں تبدیل ہو رہا ہے