راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پرکمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورکمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں، ہماری پارٹی فوج کے خلاف نہیں ہے –