لاہور( بیورو رپورٹ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔
حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی، 22جولائی تک ہاﺅس مکمل ہوجائے گا پھر الیکشن ہو گا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہو گا اور کہیں نہیں ہوگا۔ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔