گوادر ( نمائندہ خصوصی) اسمگلنگ اورمنشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میں پچھلے چند روز کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے جیونی سے لیکر حب تک مختلف کارروائیوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل، روزمرہ کے استعمال کے آشیاء برآمد کیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع گوادر کے علاقوں جیونی اور پسنی سے سمندر کے ذریعے منشیات اور دیگر آشیاء سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ اور دیگر آشیاء برآمد کرلیں ۔ مختلف مقامات میں چیکنگ کے دوران 336 کلوگرام چرس، 4912 کلوگرام سپاری, 45005 کلوگرام مکس گٹکا، 1087 کاٹن سگریٹ, 5000 کلوگرام کپڑا، 375 کاٹن بیکری کی مصنوعات ضبط کر لی گئیں ۔49 تھیلے ڈیری کی مصنوعات، 159 کارٹن اور 87 تھیلے روزمرہ استعمال کی اشیاء، 131 تھیلے ایرانی پلاسٹک، 34 کارٹن برتن، 2160 لیٹر کھانا پکانے کا تیل، اور سینکڑوں ٹن دیگر آشیاء کے ساتھ 8 کارٹن سپئر پارٹس، 49 ٹائر، 28 مختلف اقسام کی گاڑیاں، 60680 ٹن ایرانی پیٹرول اور 127108 لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا گیا