گوادر ( نمائندہ خصوصی) پاک فوج کی جانب سے عوام کے لیے فراہم کی جانے والی امداد میں 50 ٹن راشن کے 3281 امدادی پیکج اور 1.2 ملین روپے کی ادویات شامل ہیں۔گوادر، سربندن اور جیوانی میںپاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے -پاک فوج کی جانب سے اب تک 1470 سے زائد خاندانوں میں 25 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ۔پاکستان آرمی کی جانب سے 17 فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ اور 15 موبائل میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ مرد، خواتین اور بچوں سمیت 4783 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔مقامی لوگوں میں احتیاطی تدابیر کے لیے آگاہی بروشرزبھی تقسیم کیے گئے۔بارش کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ، جس میں سانس کی بیماریاں، جلد کے انفیکشن، UTI، اور گیسٹرو جیسی بیماریاں شامل ہیں