لاہور(بیورو رپورٹ )پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے کے ممبرز کی حلف برداری کل ہوگی،پنجاب کابینہ کے ممبرز کو کال کرکے اطلاع دے دی گئی،سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو مشیر قانون بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی وزارت ملے گی،عظمی ٰبخاری اطلاعات ونشریات کی وزیرہوں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک بنایاجائےگا،خواجہ سلمان رفیق اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر ہوں گے،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہوں گے،خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، اسپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت دی جائےگی،عمار احمد لغاری،سلمان نعیم،رانا سکندر حیات بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔