اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کومحکمہ خارجہ کے تجارتی اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے دلاور سید کی سربراہی میں امریکی وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں گایا سیلف، یورپ اور وسطی ایشیا کے لئے علاقائی پالیسی کی قیادت، ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن ڈین فروٹس، اکنامک کونسلر، یو ایس ایمبیسی، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن اور امریکی سفارتخانے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔