بیلہ(رپورٹ :اقبال قمر) بیلہ پولیس کی کارروائی چوری کا ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بیلہ یار محمد عرف یارو کمانڈو نے اپنی پولیس پارٹی اے ایس آئی عبدالحکیم رونجھو اے ایس آئی اکبر موسی اےایس آئی سید عبدالطیف شاہ کانسٹیبلان انور امین رونجھو ندیم نمانی رونجھو کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں الحسیب میڈیکل اسٹور سے چوری کرنے والے ملزم اسرار احمد ولد محمد یوسف قوم پٹھان سکنہ ایریگیشن بیلہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان بر آمد کر لیا اس موقع پر ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو نے پولیس تھانہ بیلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کو چوری اور منشیات فروشی کی لعنت سے پاک کرنا ہے بیلہ شہر ایک پر امن شہر ہے بیلہ کے روایتی امن کو برقرار رکھنے کے لیئے بیلہ سے تمام برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو نے کہاکہ بیلہ کے صحافی بیلہ میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں انشاء اللہ بیلہ پولیس بروقت کارروائی کرے گی ایس ایچ او بیلہ نے کہاکہ منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت برتی نہیں جائے گی ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو نے کانسٹیبل انور امین رونجھو کی اچھی کارکردگی پر مبلغ پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور ایس پی لسبیلہ سے سفارش کرنے کے لیئے بھی کہا جائے گا اس موقع پر سردار عمران گلاب رونجھو ڈاکٹر عبدالرشید رونجھوسابقہ نائب ناظم ماما عبدالجبار رونجھو اویس رشید رونجھو و دیگر بھی موجود تھے