پشاور( نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کے علاقہ برقمبرخیل (باڑہ) میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کےلئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا ئے ، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیروں ہیں ان کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہےں، حکومت انہیں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کےلئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔