گلگت (نمائندہ خصوصی) خنجراب پاس کو سرحد پار تجارت کے لیے سال بھر آزمائشی طور پر کھولے جانے کے بعد زرعی آلات سے لدے 27 چینی کنٹینرز پاکستان میں داخل ہو گئے۔وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی فریق نے اس سال دوسرے ٹرائل کے لیئے یکم مارچ سے کراسنگ پوائنٹ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی تھی