گوادر ( نمائندہ خصوصی)لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے کور کمانڈر کو متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کے فوری اقدامات سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران کور کمانڈر نے عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد اور بحالی کو یقینی بنائے گی۔سیلابی صورتحال کے درمیان پاک فوج نے کوئٹہ سے گوادر تک 17 بڑے اور چھوٹے واٹر پمپ پہنچا دیے ہیں۔