کراچی (بیورو رپورٹ ) سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے بے غیرتی کی انتہا کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے لکھا کہ 6.1 ٹریلین کی ریکارڈ ٹیکس وصولی پی ٹی آئی کی حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے
ن لیگ کی ٹیم کس بات کا جشن منا رہی ہے؟جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی لکھتے ہیں کہ یہ 30 فیصد مہنگائی کا جشن منا رہے ہیں یا عوام کے دکھ کا؟انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بے غیرتی کی انتہا کردی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔