اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اے این پی نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔