کراچی(نمائندہ خصوصی)صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومرایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے 15ویںفوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس اینڈ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیاتقریب کے موقع پر ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد ہوا تقریب کے آغاز میں ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد ہوا جس میں فوڈ انڈسٹری کے ماہرین نے اظہار خیال کیا اس موقع پر ہلال اور معیاری فوڈ پروڈکٹس کے علاوہ صحت کے اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرنے والے شیف اور ریسٹورینٹ کو اعلیٰ کار کردگی پرایوارڈ سے نوازا گیا تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل ملائیشیا ہرمن ہردیناتا احمد تھے جبکہ اس موقع پرپی سی ایس آئی آر ڈاکٹر نسیم خان، فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی ڈاکٹر جویریہ عالم ،کینیڈا اور سعودیہ عرب فوڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر ظفر عالم،چیئرمین این اے ایف ایس ایم ٹی اویس ،پی ایس ایم پروفیسر ڈاکٹر صدف اکبر،چیئرمین مائیکوروبائیولوجی ڈاکٹر محمود ہ کاظمی،وائس قونصل جنرل ایران غلام عباس ذبولی، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین ،ڈائریکٹر جنرل پاکستان ہلال اتھارٹی اختر بھوگیو،پریذیڈینٹ نمکو اینڈ بیکرز ایسو سی ایشن شیخ تحسین،ڈائریکٹر گوتھم انسٹیٹیوٹ صابر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر فرحان اسلم،چیئرمین کیپ کوکب اقبال،کیپ وومن ونگ کی چیئرپرسن اورپریذیڈینٹ پاکستان سوسائٹی فار مائکوروبائیولوجی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی ،سینئر وائس چیئرمین شیخ خلیل،وائس چیئرمین عبدالجبار راٹھور،عبدالسلام دادا بھائی،جنید عبدالقادر،فرقان عبدالقادر،فرقان بلال،سر فراز احمد خان ،سی ای او محافظ سیکورٹی احمر عزیز اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل ملائیشیا ہرمن ہردیناتا احمد نے کہاکہ کنزیو مر ایسو سی ایشن آف پاکستان کی صارفین کےلئے پیش کی جانے والی خدمات لائق تحسین ہیںانہوںنے کہاکہ کیپ کی کا وشوں سے پاکستان میں صارفین کو نہ صرف غیر معیاری اور مضر صحت اشیاءسے متعلق آگاہی حاصل ہو رہی ہے بلکہ اب صارفین اپنے جائز حق کے لئے آواز بھی بلند کر رہے ہیںچیئرمین کیپ کوکب اقبال جاگ صارف جاگ کے مشن پر عمل پیرا ہیں اس موقع پر ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہاکہ کیپ نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان میں صارفین کےلئے آواز بلند کر رہی ہے چیئرمین کیپ کوکب اقبال کی کوششوں سے سندھ ،پنجاب اور دیگر صوبوں میں فوڈ اتھارتی اور کنزیومر کورٹس کا قیام عمل میں لایا جا سکا ہے جو انتہائی قابل ستائش ہے انہوںنے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب پاکستان میں بھی صارفین کو اپنے حقوق سے آگاہی حاصل ہو رہی ہے جس سے منافع خوروں اور اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے حوصلے پست ہو رہے ہیں تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ہلال اتھارٹی اختر بھوگیو نے کہاکہ پاکستانی صارفین میں ہلال اور معیاری اشیاءکی خریداری سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے تا کہ ان کی صحت بر قرار رہ سکے انہوںنے کہا کہ جان ہے تو جہاں ہے اس لئے ہمیں صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاءکا معیار برقرار رکھنا ہوگا تقریب کے موقع پر صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومرایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہاکہ کیپ کا مشن عوام میں اپنے جائز حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تا کہ ہلال اوراعلیٰ معیار کی اشیاءعوام کو دستیاب ہو سکیں انہوںنے کہاکہ فوڈ اتھارٹیز اور کنزیو مر کورٹس کا قیام کیپ کی بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستان بھر کی عوام استفادہ حاصل کر رہی ہے کوکب اقبال نے کہاکہ امریکہ ،لندن اور دیگر یورپی ممالک کی طرز پر پاکستان میں قوانین رائج کروائے جائیں تا کہ عوام کو صحت مند اشیاءخوردونوش میسر آسکیں